مواد فوراً دِکھائیں

اِن جیسا ایمان ظاہر کریں—‏بائبل میں ذکرکردہ خدا کے بندے

تخلیق سے لے کر طوفان تک

ہابل—‏’‏حالانکہ وہ مر چکے ہیں لیکن وہ اب بھی بات کرتے ہیں‘‏

پاک کلام میں ہابل کے بارے میں زیادہ نہیں بتایا گیا۔‏ تو پھر ہم کیسے جان سکتے ہیں کہ وہ مضبوط ایمان کے مالک تھے؟‏

حنوک—‏’‏خدا اُن سے خوش تھا‘‏

کیا آپ پر اپنے گھرانے کی ذمےداری ہے؟‏ کیا آپ کو سچائی پر ڈٹے رہنے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے؟‏ اگر ایسا ہے تو حنوک کی مثال پر غور کریں۔‏

نوح—‏وہ ’‏خدا کے ساتھ ساتھ چلتے رہے‘‏

نوح اور اُن کی بیوی کے لیے اپنے بچوں کی پرورش کرنا آسان کیوں نہیں تھا؟‏ اُنہوں نے کشتی بنانے کے سلسلے میں ایمان کا مظاہرہ کیسے کِیا؟‏

خدا نے نوح اور ’‏سات اَور لوگوں کو بچا لیا‘‏

نوح اور اُن کے گھر والے طوفان سے کیسے بچ گئے؟‏

The Days of the Patriarchs

ابراہام—‏’‏وہ اُن سب کے باپ ہیں جو ایمان رکھتے ہیں‘‏

ابراہام نے مضبوط ایمان کیسے ظاہر کِیا؟‏ آپ ابراہام جیسے ایمان کا مظاہرہ کیسے کر سکتے ہیں؟‏

سارہ—‏’‏تُو خوب‌صورت عورت ہے‘‏

جب ملک مصر میں فرعون کے شہزادوں نے سارہ کی خوب‌صورتی کو دیکھا تو اُنہوں نے فرعون کو خبر دی۔‏ پھر کیا ہوا؟‏

یوسف—‏”‏ذرا وہ خواب تو سنو جو مَیں نے دیکھا ہے“‏

جو لوگ سوتیلے ماں باپ،‏ بہن بھائیوں یا بچوں کے ساتھ رہتے ہیں،‏ وہ یوسف کے خاندان سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔‏

یوسف—‏”‏بھلا مَیں کیوں ایسی بڑی بدی کروں؟‏“‏

جب فوطیفار کی بیوی نے یوسف کو بدکاری پر اُکسانے کی کوشش کی تو یوسف کس وجہ سے اُس کی باتوں میں نہیں آئے؟‏

یوسف—‏”‏کیا تعبیر کی قدرت خدا کو نہیں؟‏“‏

یوسف کس وجہ سے ساقیوں کے سردار،‏ نان بنانے والوں کے سردار اور فرعون کے خواب کی تعبیر کرنے کے قابل ہوئے؟‏ یوسف ایک ہی دن میں قیدخانے سے فرعون کے محل تک کیسے پہنچ گئے؟‏

یوسف—‏”‏کیا مَیں خدا کی جگہ پر ہوں؟‏“‏

اگر حسد،‏ دھوکے یا نفرت کی وجہ سے آپ اور آپ کے گھر والوں میں دُوری پیدا ہو گئی ہے تو آپ یوسف کی مثال سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔‏

ایوب‏—‏‏”‏مَیں مرتے دم تک اپنی راستی کو ترک نہ کروں گا“‏

ایوب کی کہانی سے ہمیں اُس وقت حوصلہ کیسے ملتا ہے جب ہم پر مصیبتیں آتی ہیں یا ہمارے ایمان کا اِمتحان ہوتا ہے؟‏

ایوب—‏یہوواہ نے اُن کی تکلیف کو دُور کر دیا

اگر ہم ایوب جیسا ایمان ظاہر کریں گے تو اِس سے شیطان دُکھی ہوگا لیکن یہوواہ کا دل اُتنا ہی زیادہ خوش ہوگا۔‏

The Exodus and the Days of the Judges

رُوت—‏”‏جہاں تُو جائے گی مَیں جاؤں گی“‏

رُوت اپنے دیس اور گھر والوں‌کو چھوڑنے کے لیے تیار کیوں تھیں؟‏ رُوت نے ایسی کون سی خوبیاں ظاہر کیں جن کی وجہ سے یہوواہ خدا اُن کی قدر کرتا تھا؟‏

رُوت—‏”‏تُو نیک‌سیرت عورت ہے“‏

رُوت اور بوعز کی شادی اہم کیوں تھی؟‏ ہم رُوت اور نعومی سے خاندان کے بارے میں کیا سیکھتے ہیں؟‏

حنّہ—‏اُنہوں نے خدا کے حضور اپنے دل کا حال کھول دیا

حنّہ اپنے ایمان کی بدولت ایک ایسی مشکل صورتحال کا مقابلہ کر پائیں جسے برداشت کرنا بظاہر ناممکن تھا۔‏

سموئیل—‏وہ ’‏یہوواہ کے حضور بڑھتے گئے‘‏

سموئیل کا بچپن دوسرے بچوں سے کیسے فرق تھا؟‏ جب سموئیل خیمۂ‌اِجتماع میں تھے تو اُن کا ایمان کیسے مضبوط ہوا؟‏

سموئیل—‏وہ مشکلات اور مایوسیوں کے باوجود ثابت‌قدم رہے

ہم سب کو ایسی مشکلات اور مایوسیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جن میں ہمارے ایمان کا اِمتحان ہوتا ہے۔‏ ایسی صورتحال میں ہم سموئیل کی مثال سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟‏

The Days of Kings and Prophets

یونتن—‏’‏یہوواہ کے لئے بہتوں یا تھوڑوں کے ذریعہ سے بچانے کی قید نہیں‘‏

یونتن نے صرف اپنے سلاح‌بردار کے ساتھ مسلح فوجیوں کی چوکی پر حملہ کر دیا۔‏ اِس لڑائی کے انجام نے بنی‌اِسرائیل کی تاریخ کا رُخ موڑ دیا۔‏

داؤد—‏’‏جنگ تو یہوواہ کی ہے‘‏

داؤد،‏ جولیت کو ہرانے کے قابل کیسے ہوئے؟‏ ہم داؤد سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟‏

داؤد اور یونتن—‏’‏یونتن کا دل داؤد کے دل سے مل گیا‘‏

یونتن اور داؤد کے پس‌منظر اور عمروں میں اِتنا فرق تھا تو پھر وہ اِتنے گہرے دوست کیسے بن گئے؟‏ ہم دوست بناتے وقت اُن کی مثال پر کیسے عمل کر سکتے ہیں؟‏

ابیجیل—‏اُنہوں نے سمجھ‌داری سے کام لیا

ابیجیل کی کٹھن ازدواجی زندگی پر غور کرنے سے ہم کون سی باتیں سیکھ سکتے ہیں؟‏

ایلیاہ—‏اُنہوں نے ڈٹ کر یہوواہ کی عبادت کی حمایت کی

جب لوگ ایسے نظریات پیش کرتے ہیں جو بائبل کی تعلیمات سے ٹکراتے ہیں تو ہم ایلیاہ کی مثال پر کیسے عمل کر سکتے ہیں؟‏

ایلیاہ—‏وہ چوکس اور مشتاق رہے

ایلیاہ نے دُعا کے حوالے سے عمدہ مثال کیسے قائم کی؟‏

ایلیاہ—‏اُنہوں نے خدا سے تسلی پائی

ایلیاہ اِس حد تک بےحوصلہ کیوں ہو گئے کہ موت کی خواہش کرنے لگے؟‏

ایلیاہ—‏نااِنصافی کے باوجود ثابت‌قدم رہے

کیا آپ بھی کبھی نااِنصافی کا شکار ہوئے ہیں؟‏ کیا آپ اُس وقت کے منتظر ہیں جب خدا آپ کو اِنصاف دِلائے گا؟‏ دیکھیں کہ آپ ایلیاہ نبی سے اِس سلسلے میں کیا سیکھ سکتے ہیں۔‏

ایلیاہ—‏وہ آخر تک ثابت‌قدم رہے

اِس بات پر غور کرنے سے کہ ایلیاہ اپنے ایمان کی بدولت کیسے ثابت‌قدم رہ پائے،‏ ہم یہ سیکھ پائیں گے کہ ہم مشکلات سے بھری اِس دُنیا میں اپنے ایمان کو کیسے مضبوط کر سکتے ہیں۔‏

یُوناہ—‏اُنہوں نے اپنی غلطیوں سے سیکھا

ہمارے لیے اِس بات کو سمجھنا مشکل کیوں نہیں ہے کہ یُوناہ اُس ذمےداری کو پورا کرنے سے ڈر رہے تھے جو یہوواہ نے اُنہیں دی تھی؟‏ یُوناہ کی کہانی سے ہم یہوواہ کے صبر اور رحم کے بارے میں اہم سبق سیکھتے ہیں۔‏

یُوناہ—‏اُنہوں نے رحم کا درس پایا

یُوناہ کی کہانی پر غور کرنے سے ہمیں یہ ترغیب ملتی ہے کہ ہم ایمان‌داری سے اپنا جائزہ لیں۔‏

آستر—‏اُنہوں نے خدا کے بندوں کے دِفاع کی خاطر قدم اُٹھایا

آستر جیسی بےلوث محبت ظاہر کرنے کے لیے ایمان اور دلیری کی ضرورت ہوتی ہے۔‏

آستر—‏اُنہوں نے سمجھ‌داری،‏ دلیری اور بےغرضی کا مظاہرہ کِیا

آستر نے یہوواہ کی مرضی پوری کرنے اور اُس کے بندوں کو بچانے کی خاطر بےغرضی کیسے ظاہر کی؟‏

The First Century

مریم—‏”‏دیکھیں!‏ مَیں یہوواہ کی بندی ہوں“‏

مریم نے جبرائیل فرشتے کو جو جواب دیا،‏ اُس سے اُن کے ایمان کے بارے میں کیا پتہ چلتا ہے؟‏ مریم میں اَور کون سی خوبیاں تھیں؟‏

مریم—‏’‏وہ اِن باتوں پر سوچ بچار کرتی رہیں‘‏

بیت‌لحم میں ہونے والے واقعات سے یہوواہ کے وعدوں پر مریم کا ایمان مضبوط ہوا۔‏

مریم—‏غم کی تلوار کے گھاؤ کو سہہ پائیں

مریم جیسا ایمان پیدا کرنے سے ہم ہر اُس گھاؤ کو سہہ پائیں گے جو اِس بُری دُنیا میں ہمیں لگتا ہے۔‏

یوسف—‏وہ ایک اچھے باپ اور اچھے سربراہ ثابت ہوئے

یوسف نے کس طرح سے اپنے خاندان کی حفاظت کی؟‏ وہ مریم اور یسوع کو مصر کیوں لے گئے؟‏

مارتھا—‏”‏مَیں یقین رکھتی ہوں“‏

مارتھا نے غم کی حالت میں بھی پُختہ ایمان کیسے ظاہر کِیا؟‏

پطرس—‏اُنہوں نے ڈر اور شک کا مقابلہ کِیا

شک بہت تباہ‌کُن ثابت ہو سکتا ہے۔‏ لیکن پطرس اپنے خوف اور شکوک پر قابو پا کر پھر سے یسوع کے ساتھ مُنادی کرنے لگے۔‏

پطرس—‏وہ وفاداری کے اِمتحانوں پر پورے اُترے

جب یسوع نے پطرس کی اِصلاح کی تو اُنہوں نے ایمان اور وفاداری کا مظاہرہ کیسے کِیا؟‏

پطرس—‏اُنہوں نے اپنے مالک سے معافی کا درس حاصل کِیا

یسوع نے پطرس کو معافی کے حوالے سے کون سا درس دیا؟‏ یسوع نے کیسے ظاہر کِیا کہ اُنہوں نے پطرس کو معاف کر دیا ہے؟‏