مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

سبق نمبر 34

ہم یہوواہ خدا کے لیے محبت کیسے ظاہر کر سکتے ہیں؟‏

ہم یہوواہ خدا کے لیے محبت کیسے ظاہر کر سکتے ہیں؟‏

کیا آپ کو لگتا ہے کہ جب سے آپ نے بائبل کورس شروع کِیا ہے، آپ خدا کے زیادہ قریب ہو گئے ہیں؟ کیا آپ یہوواہ کے ساتھ اپنی دوستی کو اَور مضبوط کرنا چاہتے ہیں؟ جب یہوواہ خدا یہ دیکھتا ہے کہ آپ کے دل میں اُس کے لیے محبت بڑھ رہی ہے تو اُس کے دل میں بھی آپ کے لیے محبت بڑھتی ہے اور وہ آپ کی زیادہ فکر کرنے لگتا ہے۔ آپ کیسے ظاہر کر سکتے ہیں کہ آپ خدا سے محبت کرتے ہیں؟‏

1.‏ ہم کیسے ظاہر کر سکتے ہیں کہ ہم یہوواہ خدا سے محبت کرتے ہیں؟‏

جب ہم یہوواہ خدا کی بات مانتے ہیں تو ہم ظاہر کرتے ہیں کہ ہم اُس سے محبت کرتے ہیں۔ (‏1-‏یوحنا 5:‏3 کو پڑھیں۔)‏ یہوواہ خدا کسی کو مجبور نہیں کرتا کہ وہ اُس کے حکم مانے۔ اِس کی بجائے وہ ہم میں سے ہر ایک کو خود یہ فیصلہ کرنے کا موقع دیتا ہے کہ ہم اُس کی بات مانیں گے یا نہیں۔ وہ ایسا اِس لیے کرتا ہے کیونکہ وہ چاہتا ہے کہ ہم ‏”‏دل سے اُس ‏.‏ ‏.‏ ‏.‏ کے فرمانبردار“‏ ہوں۔ (‏رومیوں 6:‏17‏)‏ اِس کا مطلب ہے کہ یہوواہ خدا چاہتا ہے کہ ہم فرض سمجھ کر نہیں بلکہ اُس سے محبت کی وجہ سے اُس کے حکم مانیں۔ اِس کتاب کے حصہ 3 اور 4 میں بتایا جائے گا کہ یہوواہ خدا کن کاموں سے خوش ہوتا ہے اور کن کاموں سے ناخوش۔ اِس طرح آپ سیکھ پائیں گے کہ اگر آپ یہوواہ کے لیے اپنی محبت ظاہر کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو کون سے کام کرنے چاہئیں اور کون سے نہیں۔‏

2.‏ یہوواہ خدا کے لیے محبت ظاہر کرنا مشکل کیوں ہو سکتا ہے؟‏

بائبل میں لکھا ہے:‏ ‏”‏صادق کی مصیبتیں بہت ہیں۔“‏ (‏زبور 34:‏19‏)‏ ہم سب کو اپنی خامیوں سے لڑنا پڑتا ہے۔ اِس کے علاوہ ہمیں مالی مسئلوں، نااِنصافی اور دوسری مشکلوں کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔ جب ہم پر کوئی مشکل آتی ہے تو شاید ہمیں یہوواہ کے حکم ماننا مشکل اور غلط راہ پر چلنا آسان لگے۔لیکن اگر آپ پورے دل سے یہوواہ کی بات مانتے ہیں تو آپ ظاہر کرتے ہیں کہ آپ یہوواہ سے سب سے زیادہ پیار کرتے ہیں اور اُس کے وفادار ہیں۔ بدلے میں یہوواہ بھی آپ سے وفاداری نبھاتا ہے اور آپ کو کبھی نہیں چھوڑتا۔—‏2-‏سموئیل 22:‏26 کو فٹ‌نوٹ سے پڑھیں۔‏ a

موضوع کی گہرائی میں جائیں

جانیں کہ جب آپ یہوواہ کے وفادار رہتے ہیں تو اُسے خوشی کیوں ہوتی ہے اور آپ اُس کے وفادار کیسے رہ سکتے ہیں۔‏

3.‏ خدا کے سب بندوں پر لگایا گیا ایک اِلزام

ایوب کی کتاب میں ہم پڑھتے ہیں کہ شیطان نے نہ صرف خدا کے بندے ایوب پر بلکہ اُن سب لوگوں پر بھی ایک اِلزام لگایا جو یہوواہ خدا کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔ ایوب 1:‏1،‏ 6–‏2:‏10 کو پڑھیں اور پھر اِن سوالوں پر بات‌چیت کریں:‏

  • شیطان کے مطابق ایوب یہوواہ خدا کی بات کیوں مانتے تھے؟—‏ایوب 1:‏9-‏11 کو دیکھیں۔‏

  • شیطان نے سب اِنسانوں پر جن میں آپ بھی شامل ہیں، کیا اِلزام لگایا ہے؟—‏ایوب 2:‏4 کو دیکھیں۔‏

ایوب 27:‏5 کے دوسرے حصے کو پڑھیں اور پھر اِس سوال پر بات‌چیت کریں:‏

  • ایوب نے کیسے ثابت کِیا کہ وہ پورے دل سے یہوواہ سے محبت کرتے تھے؟‏

یہوواہ خدا کے وفادار رہنے سے ایوب نے ثابت کِیا کہ وہ اُس سے پیار کرتے ہیں۔‏

جب ہم یہوواہ خدا کے وفادار رہتے ہیں تو ہم ثابت کرتے ہیں کہ ہم اُس سے پیار کرتے ہیں۔‏

4.‏ یہوواہ کے دل کو خوش کریں

امثال 27:‏11 کو پڑھیں اور پھر اِن سوالوں پر بات‌چیت کریں:‏

  • جب آپ سمجھ‌داری سے کام لیتے ہیں اور یہوواہ کی بات مانتے ہیں تو اُسے کیسا لگتا ہے؟ آپ نے جو جواب دیا ہے، اُس کی وجہ کیا ہے؟‏

5.‏ آپ یہوواہ خدا کے وفادار رہ سکتے ہیں

جب ہم یہوواہ سے پیار کرتے ہیں تو ہمارا دل چاہتا ہے کہ ہم دوسروں کو اُس کے بارے میں بتائیں۔ اور اگر ہم نے اُس کے وفادار رہنے کی ٹھان رکھی ہے تو ہم تب بھی ایسا کرتے ہیں جب ایسا کرنا مشکل ہوتا ہے۔ ویڈیو چلائیں اور پھر اِن سوالوں پر بات‌چیت کریں:‏

  • کیا آپ کو کبھی دوسروں سے یہوواہ کے بارے میں بات کرنا مشکل لگا ہے؟‏

  • گریسن نے اپنے ڈر پر کیسے قابو پایا؟‏

جب ہم اُن چیزوں سے محبت کرتے ہیں جن سے یہوواہ محبت کرتا ہے اور اُن چیزوں سے نفرت کرتے ہیں جن سے یہوواہ نفرت کرتا ہے تو ہمارے لیے اُس کے وفادار رہنا آسان ہو جاتا ہے۔ زبور 97:‏10 کو پڑھیں اور پھر اِن سوالوں پر بات‌چیت کریں:‏

  • آپ نے اب تک جو کچھ سیکھا ہے، اُسے ذہن میں رکھتے ہوئے بتائیں کہ یہوواہ کن چیزوں سے محبت کرتا ہے اور کن چیزوں سے نفرت۔‏

  • آپ اپنے دل میں اچھائی کے لیے محبت اور بُرائی کے لیے نفرت کیسے پیدا کر سکتے ہیں؟‏

6.‏ یہوواہ کی بات ماننے سے ہمیں فائدہ ہوتا ہے

یہوواہ کی بات ماننے سے ہمیں ہمیشہ فائدہ ہوتا ہے۔ یسعیاہ 48:‏17، 18 کو پڑھیں اور پھر اِن سوالوں پر بات‌چیت کریں:‏

  • کیا آپ مانتے ہیں کہ یہوواہ کو ہمیشہ پتہ ہوتا ہے کہ ہمارے لیے کیا بہتر ہے؟ آپ نے جو جواب دیا ہے، اُس کی وجہ کیا ہے؟‏

  • بائبل کی تعلیم حاصل کرنے اور سچے خدا یہوواہ کے بارے میں سیکھنے سے آپ کو اب تک کیا فائدہ ہوا ہے؟‏

کچھ لوگ کہتے ہیں:‏‏”‏مَیں جو بھی کروں، خدا کو اُس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔“‏

  • آپ کن آیتوں کے ذریعے یہ بتائیں گے کہ ہمارے کاموں کی وجہ سے یہوواہ یا تو خوش ہو سکتا ہے یا پھر دُکھی؟‏

خلاصہ

جب آپ یہوواہ کی بات مانتے ہیں اور مشکلوں کے باوجود اُس کے وفادار رہتے ہیں تو آپ ظاہر کرتے ہیں کہ آپ اُس سے محبت کرتے ہیں۔‏

دُہرائی

  • آپ نے ایوب کی مثال سے کیا سیکھا ہے؟‏

  • آپ یہوواہ خدا کے لیے محبت کیسے ظاہر کر سکتے ہیں؟‏

  • اگر آپ یہوواہ خدا کے وفادار رہنا چاہتے ہیں تو آپ کو کیا کرنا چاہیے؟‏

اب یہ کرنا ہے:‏

مزید جانیں

جانیں کہ آپ یہوواہ خدا اور کلیسیا کے وفادار کیسے رہ سکتے ہیں۔‏

‏”‏جو وفادار ہے اُس کے ساتھ تیرا سلوک وفاداری کا ہے“‏ (‏49:‏16)‏

شیطان نے اِنسانوں پر جو اِلزام لگائے ہیں، اُن کے بارے میں اَور جانیں۔‏

‏”‏ایوب کی وفاداری“‏ (‏خدا کا کلام—‏تمام انسانوں کے لئے ایک اہم پیغام،‏ باب 6)‏

اِس ویڈیو میں دیکھیں کہ بچے یہوواہ خدا کے لیے محبت کیسے ظاہر کر سکتے ہیں۔‏

یہوواہ کو خوش کریں (‏16:‏8)‏

اگر ایک نوجوان کے ہم‌عمر اُس پر غلط کام کرنے کا دباؤ ڈالتے ہیں تو وہ خدا کا وفادار کیسے رہ سکتا ہے؟‏

اپنے ہم‌عمروں کے دباؤ کا مقابلہ کریں (‏59:‏3)‏

a 2-‏سموئیل 22:‏26 ‏(‏اُردو جیو ورشن)‏:‏ ”‏جو وفادار ہے اُس کے ساتھ تیرا سلوک وفاداری کا ہے۔“‏