محبت؛ پیار؛ شفقت
یہوواہ نے ہمارے لیے محبت کیسے دِکھائی؟
یرم 31:3؛ یوح 3:16؛ روم 5:8؛ 1-یوح 4:8، 19
بائبل سے مثالیں:
پید 1:1، 26-31؛ 2:8، 9، 15، 16—یہوواہ خدا نے بڑے پیار سے اِنسانوں کے لیے زمین تیار کی اور پہلے اِنسانوں یعنی آدم اور حوّا کے رہنے کے لیے اِس میں ایک خوبصورت باغ لگایا۔ اُس نے اِنسانوں کو زندگی کا مزہ لینے کے لیے بہت ساری نعمتیں دیں۔
زبور 104:27-30—زبور لکھنے والے نے یہوواہ کی تعریف میں کہا کہ وہ ہر جاندار کا خیال رکھتا ہے۔
ہم محبت کیسے ظاہر کر سکتے ہیں؟
یوح 13:34، 35؛ 15:12، 13؛ 1-پطر 4:8؛ 1-یوح 4:10، 11؛ 5:3
بائبل سے مثالیں:
متی 22:36-39—یسوع مسیح نے دو بڑے حکموں کا ذکر کِیا اور یہ دونوں حکم ہی محبت سے جُڑے ہیں۔
1-کُر 13:1-8—پولُس رسول نے بتایا کہ محبت بہت اہم خوبی ہے۔ اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہم اِسے کیسے دِکھا سکتے ہیں۔