مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

حکومتیں

حکومتیں

سچے مسیحیوں کو کس حکومت کی دل سے حمایت اور فرمانبرداری کرنی چاہیے؟‏

متی 6:‏9، 10،‏ 33؛‏ 10:‏7؛‏ 24:‏14

دان 7:‏13، 14 کو بھی دیکھیں۔‏

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • زبور 89:‏18-‏29‏—‏یہوواہ خدا نے مسیح کو پوری زمین پر اِختیار دیا ہے اور اُسے بادشاہ مقرر کِیا ہے۔‏

    • مُکا 12:‏7-‏12‏—‏آخری زمانے کے شروع میں یسوع مسیح خدا کی بادشاہت کے بادشاہ بنے اور اُنہوں نے آسمان سے شیطان کو نکال دیا۔‏

مسح‌شُدہ مسیحیوں کا خدا کی بادشاہت میں کیا کردار ہے؟‏

مسیحی اِنسانی حکمرانوں کا احترام کرتے ہیں

ہمیں حکومت کے بنائے قوانین کیوں ماننے چاہئیں اور ٹیکس کیوں ادا کرنا چاہیے؟‏

روم 13:‏1-‏7؛‏ طِط 3:‏1؛‏ 1-‏پطر 2:‏13، 14

اعما 25:‏8 کو بھی دیکھیں۔‏

  • بائبل سے مثال:‏

    • متی 22:‏15-‏22‏—‏یسوع نے سمجھ‌داری سے اِس سوال کا جواب دیا کہ اُن کے پیروکاروں کو ٹیکس ادا کرنا چاہیے یا نہیں۔‏

ہم اُس وقت بھی دوسروں سے بدلہ کیوں نہیں لیتے جب وہ ہمیں اذیت دیتے ہیں؟‏

یوح 18:‏36؛‏ 1-‏پطر 2:‏21-‏23

‏”‏اذیت؛ مخالفت‏“‏ کو بھی دیکھیں۔‏

مسیحی سیاسی معاملوں میں طرف‌داری نہیں کرتے

اگر حکومتیں مسیحیوں کو یہوواہ کے حکم ماننے سے منع کرتی ہیں تو مسیحی احترام سے اُن کی بات ماننے سے کیوں اِنکار کر دیتے ہیں؟‏

اعما 4:‏18-‏20؛‏ 5:‏27-‏29

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • دان 3:‏1،‏ 4-‏18‏—‏تین جوان عبرانی آدمیوں نے شہر بابل میں قائم کیے ہوئے ایک قانون کو ماننے سے اِنکار کر دیا کیونکہ اِسے ماننے سے خدا کا حکم ٹوٹ جاتا۔‏

    • دان 6:‏6-‏10‏—‏دانی‌ایل نبی نے حکومت کا یہ حکم نہیں مانا کہ وہ اپنے خدا سے دُعا نہ کریں۔‏

یسوع مسیح نے یہ بات کیسے واضح کی کہ اُن کے پیروکاروں کو سیاسی معاملوں میں کسی کی طرف‌داری نہیں کرنی چاہیے؟‏

یہوواہ نے بُت‌پرستی کے حوالے سے جو حکم دیے ہیں، اُن پر غور کرنے سے ایک مسیحی کی مدد کیسے ہوتی ہے کہ وہ سیاسی معاملوں میں کسی کی طرف‌داری نہ کرے؟‏

خر 20:‏4، 5؛‏ 1-‏کُر 10:‏14؛‏ 1-‏یوح 5:‏21

  • بائبل سے مثال:‏

    • دان 3:‏1،‏ 4-‏18‏—‏بادشاہ نبوکدنضر نے اپنے دیوتا کے نام کی ایک مورت بنوائی، شاید جھوٹے دیوتا مردوک کے نام کی۔ اُس نے سب لوگوں سے کہا کہ وہ اِس مورت کے آگے سجدہ کریں۔‏

بائبل کے کون سے اصول اُن مسیحیوں کے کام آ سکتے ہیں جنہیں جنگ میں حصہ لینے کا حکم دیا جاتا ہے؟‏

یسع 2:‏4؛‏ یوح 18:‏36

زبور 11:‏5 کو بھی دیکھیں۔‏

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • متی 26:‏50-‏52‏—‏یسوع مسیح نے صاف طور پر بتایا کہ اُن کے پیروکار اِس دُنیا میں ہونے والی جنگوں میں حصہ نہیں لیں گے۔‏

    • یوح 13:‏34، 35‏—‏ایک مسیحی کو خود سے پوچھنا چاہیے:‏ ”‏اگر مَیں کسی دوسرے ملک سے جنگ لڑنے کے لیے ہتھیار اُٹھاؤں گا اور اِس دوران اپنے ہم‌ایمانوں کو قتل کروں گا تو کیا مَیں یسوع مسیح کے حکم پر عمل کر رہا ہوں گا؟“‏

مسیحیوں کو ایسے احتجاج میں حصہ کیوں نہیں لینا چاہیے جو حکومتوں کے خلاف کیے جاتے ہیں؟‏

مسیحیوں کو اُس وقت حیران کیوں نہیں ہونا چاہیے جب اُن پر یہ جھوٹا اِلزام لگایا جاتا ہے کہ وہ حکومت کے خلاف بغاوت کرتے ہیں اور امن کو برباد کرتے ہیں؟‏

لُو 23:‏1، 2؛‏ یوح 15:‏18-‏21

  • بائبل سے مثال:‏

    • اعما 16:‏19-‏23‏—‏پولُس رسول اور سیلاس کو مُنادی کرنے کی وجہ سے اذیت دی گئی۔‏