مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

گیت نمبر 54

‏”‏راہ یہی ہے“‏

‏”‏راہ یہی ہے“‏

‏(‏یسعیاہ 30:‏20، 21‏)‏

  1. 1.‏ صلح کی عمدہ راہ اب ہم نے سیکھ لی ہے

    یہ اعلیٰ راہ ہمارے دل میں بسی ہے

    اِس راہ پہ چلنا یسوع نے سکھایا تھا

    کلامِ پاک میں درج ہے صلح کی یہ راہ

     

    یہی ہے راہ، ہاں زندگی کی راہ

    اِس راہ پہ تُم چلتے رہو سدا

    آواز خدا کی پکارتی ہے

    اَے میرے بندو، راہ تو یہی ہے

  2. 2.‏ خدا دِکھاتا ہے ایک راہ محبت کی

    یہ راہ سنوارتی ہے ہماری زندگی

    خدا نے دی محبت کی عظیم مثال

    ہم اِس پہ چلیں کیونکہ یہ راہ ہے کمال

     

    یہی ہے راہ، ہاں زندگی کی راہ

    اِس راہ پہ تُم چلتے رہو سدا

    آواز خدا کی پکارتی ہے

    اَے میرے بندو، راہ تو یہی ہے

  3. 3.‏ ہم زندگی کی راہ سے کبھی ہٹیں نہ

    دیتی ہے درس یہ صلح اور محبت کا

    منزل ہماری ہے فردوس میں زندگی

    شکرگزاری کریں ہم یہوواہ کی

     

    یہی ہے راہ، ہاں زندگی کی راہ

    اِس راہ پہ تُم چلتے رہو سدا

    آواز خدا کی پکارتی ہے

    اَے میرے بندو، راہ تو یہی ہے

‏(‏زبور 32:‏8؛‏ 139:‏24؛‏ امثا 6:‏23 کو بھی دیکھیں۔)‏