گیت نمبر 125
رحمدل خوش رہتے ہیں
(متی 5:7)
-
1. خدا کی رحمت ہے عظیم
یاہ مہربان ہے اور کریم
دل کھول کر دیتا ہے ہم کو
ضرورت کی سب چیزیں وہ
رب ہم پر رحم کرتا ہے
ہمارے گُناہ بخشتا ہے
وہ جانتا ہے کہ ہم ہیں خاک
ٹھہراتا ہے وہ ہمیں پاک
-
2. جب ہم سے گُناہ ہوتے ہیں
اور اِن پر ہم پچھتاتے ہیں
تو یاہ کے در پر جاتے ہیں
اور معافی اُس سے مانگتے ہیں
پر معافی اگر چاہیں ہم
تو دوسروں کو معاف کریں ہم
پھر دل سے تلخی دُور ہوگی
اور راحت ہم کو ملے گی
-
3. ضرورتمندوں کے لیے
اِمداد دیں ہم فیاضی سے
نیک نیت سے ہم دیتے ہیں
بس اُن کی خوشی چاہتے ہیں
خدا جو سب کچھ دیکھتا ہے
پھر ہم کو اجر دیتا ہے
ہاں، رحم دل خوش رہتے ہیں
خوشنودی رب کی پاتے ہیں
(متی 6:2-4، 12-14 کو بھی دیکھیں۔)