جب ایک دُھن میں گائیں
1. رو رہی ہے زمیں
تباہی ہے ہر کہیں
جنگ کا میدان اب ہے جہان
نہ امن ہے کہیں بھی
لوگوں نے ہیں بنیںُ
دلیلیں جو ہیں جھوٹی
یہوواہ ہی ہے جو دیتا ہمیں
اُمید نئی دُنیا کی
ایکتا ہوگی ہر کہیں
کائنات گُونجے
عبادت سے تیری
جب ایک دُھن میں گائیں
2. وعدوں پہ ہم یاہ کے
ہر حال میں یقیں کرتے
جب دل ہو اپنا کمزور اور بےحال
تازگی دیتا یہوواہ
روم روم میں خوشیوں کی
لہر سی دوڑ اُٹھی
وہ دن دُور نہیں
جب ہو سکوں
فردوس میں ہر کہیں
ایکتا ہوگی ہر کہیں
کائنات گُونجے
عبادت سے تیری
جب ایک دُھن میں گائیں
یاہ کا وہ شہزادہ
خوشیاں ہمیں دے گا
نہ آنسو نہ غم نہ موت نہ ماتم
کریں گے ہم سجدہ
بس یہوواہ کا ہی
ایکتا ہوگی ہر کہیں
کائنات گُونجے
عبادت سے تیری
ایکتا ہوگی ہر کہیں
کائنات گُونجے
عبادت سے تیری
جب ایک دُھن میں گائیں
فتح یاہ کی ہوئی