مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

Marek M. Berezowski‎/‎Anadolu Agency via Getty Images

چوکس رہیں!‏

یوکرین میں جنگ کا دوسرا سال شروع—‏پاک کلام میں اِس حوالے سے کیا اُمید دی گئی ہے؟‏

یوکرین میں جنگ کا دوسرا سال شروع—‏پاک کلام میں اِس حوالے سے کیا اُمید دی گئی ہے؟‏

 جمعہ، 24 فروری 2023ء کو یوکرین میں جنگ شروع ہوئے ایک سال ہو گیا۔ کچھ خبروں کے مطابق اِس جنگ میں یوکرین اور روس کے تقریباً تین لاکھ فوجی مارے گئے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ اِس جنگ تقریباً 30 ہزار عام شہری بھی مارے گئے ہیں۔ لیکن ہو سکتا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد اِس سے بھی زیادہ ہو۔‏

 افسوس کی بات ہے کہ ایسا نہیں لگ رہا ہے کہ یہ جنگ جلدی ختم ہوگی۔‏

  •   ایسا نہیں لگ رہا کہ اِس جنگ کو کوئی ایک ملک مکمل طور پر جیت جائے گا اور اِس بات کا بھی کوئی اِمکان نظر نہیں آ رہا کہ یہ دونوں ملک مل کر مسئلے کا کوئی ایسا حل نکال لیں گے جس پر یہ دونوں متفق ہوں۔“‏—‏نیشنل پبلک ریڈیو، 19 فروری 2023ء۔‏

 ظاہر سی بات ہے کہ اِس جنگ اور دوسری جنگوں کی وجہ سے پوری دُنیا میں معصوم لوگوں کو مشکلوں اور پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ خدا کے کلام میں اِس حوالے سے کیا اُمید دی گئی ہے؟ کیا جنگیں کبھی ختم ہوں گی؟‏

ایک جنگ جو سب جنگوں کو ختم کر دے گی

 خدا کے کلام میں ایک ایسی جنگ کا ذکر کِیا گیا ہے جس کی وجہ سے اِنسان تباہ نہیں ہوں گے بلکہ بچ جائیں گے۔ اِس جنگ کو ہرمجِدّون کہا گیا ہے اور اِس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ یہ ”‏لامحدود قدرت والے خدا کے عظیم دن کی جنگ“‏ ہے۔ (‏مکاشفہ 16:‏14،‏ 16‏)‏ اِس جنگ کے ذریعے خدا اِنسانوں کی حکمرانی کو ختم کر دے گا جس کی وجہ سے بہت سی خوف‌ناک جنگیں ہوئی ہیں۔ یہ جاننے کے لیے کہ ہرمجِدّون کے ذریعے ہمیشہ کے لیے امن کیسے قائم ہوگا، اِن مضامین کو پڑھیں:‏