سرِورق کا موضوع: آپ خدا کے دوست بن سکتے ہیں
خدا کی دوستی سے بہتر اَور کچھ نہیں
آپ خدا کے ساتھ دوستی کرنے کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟ اِس سلسلے میں ہم نے اِن اِقدام پر غور کِیا ہے:
-
خدا کے نام کو جانیں اور اِسے لیں۔
-
باقاعدگی سے دُعا کرنے اور خدا کا کلام پڑھنے سے خدا سے بات کریں اور اُس کی بات سنیں۔
-
ہمیشہ ایسے کام کریں جن سے یہوواہ خدا خوش ہو۔
کیا اِن باتوں کو ذہن میں رکھ کر آپ کہہ سکتے ہیں کہ آپ وہ کام کر رہے ہیں جو خدا کی قربت حاصل کرنے کے لیے ضروری ہیں؟ کیا آپ کو لگتا ہے کہ آپ کو اِس سلسلے میں بہتری لانے کی ضرورت ہے؟ سچ ہے کہ یہ اِقدام اُٹھانے کے لیے کوشش درکار ہے لیکن ذرا ایسا کرنے کے فائدوں پر بھی غور کریں۔
ریاستہائے متحدہ امریکہ میں رہنے والی جینیفر کہتی ہیں: ”خدا کی قربت حاصل کرنے کے لیے آپ جو بھی کوشش کرتے ہیں، وہ بےکار نہیں جاتی۔ خدا کی دوستی سے آپ کو بہت برکتیں ملتی ہیں جیسے کہ خدا پر آپ کا بھروسا بڑھتا ہے؛ آپ اُس کی ذات کو اَور اچھی طرح سے سمجھ جاتے ہیں اور سب سے بڑھ کر آپ اُس سے اَور زیادہ محبت کرنے لگتے ہیں۔ خدا کی دوستی سے بہتر اَور کچھ نہیں۔“
کیا آپ خدا کے ساتھ دوستی کرنا چاہتے ہیں؟ اِس سلسلے میں یہوواہ کے گواہ آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔ وہ آپ کو مُفت بائبل کورس کرا سکتے ہیں۔ اِس کے علاوہ آپ اُن کی مقامی عبادتگاہ میں بھی جا سکتے ہیں جہاں آپ ایسے لوگوں سے ملیں گے جو خدا کی دوستی کو بہت بیشقیمت خیال کرتے ہیں۔ * ایسا کرنے سے آپ بھی ویسا ہی محسوس کریں گے جیسا خدا کے ایک بندے نے محسوس کِیا۔ اُس نے کہا: ”میرے لئے یہی بھلا ہے کہ خدا کی نزدیکی حاصل کروں۔“—زبور 73:28۔
^ پیراگراف 9 بائبل کورس کی درخواست کرنے یا یہوواہ کے گواہوں کی مقامی عبادتگاہ کا پتہ جاننے کے لیے اُس شخص سے بات کریں جس نے آپ کو یہ رسالہ دیا ہے یا ویبسائٹ www.isa4310.com پر جائیں اور صفحے کے آخر پر ”رابطہ“ پر کلک کریں۔