مذہب کے سلسلے میں خوشخبری کیا ہے؟
پاک صحیفوں کی تعلیم
مذہب کے سلسلے میں خوشخبری کیا ہے؟
اِس مضمون میں ایسے سوالوں پر غور کِیا گیا ہے جن کے بارے میں لوگ اکثر سوچتے ہیں۔ اِس میں یہ بھی واضح کِیا گیا ہے کہ آپ پاک صحیفوں میں اِن سوالوں کے جواب کہاں سے حاصل کر سکتے ہیں۔ یہوواہ کے گواہ خوشی سے آپ کی مدد کریں گے تاکہ آپ اپنے سوالوں کے جواب حاصل کر سکیں۔
۱. کیا سب مذاہب اچھے ہیں؟
یقیناً ہر مذہب میں ایسے لوگ ہیں جو سچائی سے محبت رکھتے ہیں اور خدا کو خوش کرنا چاہتے ہیں۔ خدا اِن لوگوں پر توجہ دیتا ہے اور اُسے اِن کی فکر ہے۔ لیکن افسوس کی بات ہے کہ بعض لوگوں نے مذہب کے نام پر بہت سے بُرے کام کئے ہیں۔ ماضی میں تو بعض مذہبی رہنماؤں نے لوگوں پر صرف اِس لئے بہت سے ظلم کئے کیونکہ وہ اُن کے عقیدوں کو نہیں مانتے تھے۔ (۲-کرنتھیوں ۴:۳، ۴؛ ۱۱:۱۳-۱۵) آجکل بھی ہم اکثر خبروں میں سنتے ہیں کہ مذہب دہشتگردی اور جنگوں کی حمایت کرتے ہیں۔ بعض مذہبی رہنماؤں نے تو بچوں کے ساتھ بدسلوکی کی ہے۔—متی ۲۴:۳-۵، ۱۱، ۱۲ کو پڑھیں۔
بائبل میں بتایا گیا ہے کہ سچے مذہب کے ساتھساتھ جھوٹے مذاہب بھی ہیں۔ جھوٹے مذاہب خدا کے بارے میں غلط تعلیم دیتے ہیں۔ لیکن یہوواہ خدا چاہتا ہے کہ لوگ سچائی کو پہچانیں۔—۱-تیمتھیس ۲:۳-۵ کو پڑھیں۔
۲. مذہب کے سلسلے میں خوشخبری کیا ہے؟
خدا یہ نہیں چاہتا کہ لوگ ایسے مذاہب کے دھوکے میں آئیں جو اُس سے محبت کرنے کا دعویٰ تو کرتے ہیں مگر حقیقت میں اُس کے بارے میں جھوٹی تعلیم پھیلاتے ہیں۔ اِن مذاہب کو ماننے والے لوگ اِس دُنیا سے دوستی لگاتے ہیں جو شیطان کے قبضے میں ہے۔ (یعقوب ۴:۴؛ ۱-یوحنا ۵:۱۹) پاک صحیفوں میں بتایا گیا ہے کہ جو مذاہب خدا کی بجائے انسانی حکومتوں سے دوستی کرتے ہیں، وہ کسبی یعنی طوائف کی مانند ہیں۔ بائبل میں اِس کسبی کا نام ”بڑا شہر بابلؔ“ بتایا گیا ہے۔ اِس کسبی کا یہ نام ایک پُرانے شہر کے نام پر پڑا ہے جہاں سے نوح نبی کے طوفان کے بعد جھوٹے مذہب کا آغاز ہوا تھا۔ خوشی کی بات ہے کہ جلد ہی خدا اُن سب مذاہب کو ختم کر دے گا جو ظلم کرتے ہیں اور لوگوں کو گمراہ کرتے ہیں۔—مکاشفہ ۱۷:۱، ۲، ۵، ۱۷؛ ۱۸:۸، ۲۳، ۲۴ کو پڑھیں۔
۳. خدا اپنے خادموں کو خوشی کیسے بخشے گا؟
وہ وقت آنے والا ہے جب جھوٹے مذاہب لوگوں پر ظلم نہیں ڈھائیں گے، اُن کو گمراہ نہیں کریں گے اور اُن میں پھوٹ نہیں ڈالیں گے کیونکہ خدا جھوٹے مذاہب کو ختم کر دے گا۔ واقعی یہ بہت بڑی خوشخبری ہے! اُس وقت زمین پر رہنے والے سب لوگ سچے خدا یہوواہ کی عبادت کریں گے۔—یسعیاہ ۱۱:۹؛ مکاشفہ ۱۸:۲۰، ۲۱؛ ۲۱:۳، ۴ کو پڑھیں۔
۴. سچائی سے محبت رکھنے والے لوگوں کو کیا کرنا چاہئے؟
یہوواہ خدا اُن لوگوں کو نہیں بھولا جو سچائی سے محبت رکھتے ہیں۔ وہ اُنہیں سچائی کی تعلیم دیتا ہے اور یوں اُنہیں جھوٹے مذاہب سے نکال کر سچے مذہب میں لے آتا ہے۔—میکاہ ۴:۲، ۵ کو پڑھیں۔
یہوواہ خدا کے خادم ایک بڑے خاندان کی طرح ہیں۔ جو لوگ اُس کی خدمت کرنا چاہتے ہیں، خدا اُنہیں اِس خاندان میں قبول کرتا ہے۔ جب ہم خدا کی خدمت کرنا شروع کرتے ہیں تو شاید ہمارے دوست اور رشتہدار ہم سے ناراض ہو جائیں۔ لیکن ہمیں بےحوصلہ نہیں ہونا چاہئے کیونکہ خدا ہمارا دوست بن جائے گا اور اُس کے خادم ہمارے بہنبھائی بن جائیں گے۔ اِس کے علاوہ یہوواہ خدا ہمیں ہمیشہ کی زندگی دے گا۔—مرقس ۱۰:۲۹، ۳۰؛ ۲-کرنتھیوں ۶:۱۷، ۱۸ کو پڑھیں۔
مزید معلومات کے لئے کتاب پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں کے باب نمبر ۱۵ اور ۱۶ کو دیکھیں۔ یہ کتاب یہوواہ کے گواہوں نے شائع کی ہے۔
[صفحہ ۲۶ پر تصویر کا حوالہ]
The Complete Encyclopedia
J. G. Heck/of Illustration