مینارِنگہبانی (مطالعے کا ایڈیشن) ستمبر 2014ء
اِس شمارے میں جو مطالعے کے مضامین دیے گئے ہیں ، اُن کا مطالعہ 27 اکتوبر سے 30 نومبر 2014ء کو کِیا جائے گا۔
کلیسیا کی ذمےداری اُٹھانے کے لیے آگے بڑھیں
کلیسیا کی ذمےداری اُٹھانے کے لیے آگے کرنے کا مناسب طریقہ کیا ہے؟
آپ کو یہ یقین کیوں ہے کہ آپ نے سچائی پا لی ہے؟
اِس مضمون میں بتایا جائے گا کہ کن باتوں کی بِنا پر بہت سے لوگ یہ مانتے ہیں کہ یہوواہ کے گواہ سچے مسیحی ہیں۔ ہم یہ بھی دیکھیں گے کہ یہوواہ کے گواہ خود یہ یقین کیوں رکھتے ہیں کہ اُن کی تعلیم سچی ہے؟
بہت سی مصیبتوں کے باوجود خدا کی خدمت کرتے رہیں
شیطان کی اِس دُنیا میں ہم سب کو مشکلات کا سامنا کرنا ہی پڑتا ہے۔ وہ ہم پر کس طرح حملے کرتا ہے اور ہم اُن کا سامنا کیسے کر سکتے ہیں؟
والدین—خود کو اچھے چرواہے ثابت کریں
والدین کو یہ ذمےداری دی گئی ہے کہ وہ یہوواہ کی طرف سے تربیت اور نصیحت دےدے کر بچوں کی پرورش کریں۔ (افس 6:4) اِس مضمون میں ہم بچوں کی نگہبانی کرنے کے تین طریقوں پر غور کریں گے۔
قارئین کے سوال
کیا زبور 37:25 میں اور متی 6:33 میں درج بات کا مطلب یہ ہے کہ یہوواہ خدا کسی مسیحی کو کبھی بھوکا نہیں رہنے دیتا؟
آخری دُشمن موت کو نیست کر دیا جائے گا
موت اِنسان کی سب سے بڑی دُشمن ہے۔ اِنسان کیوں مرتے ہیں؟ آخری دُشمن موت کو کیسے نیست کِیا جائے گا؟ (1-کرنتھیوں 15:26) موت کو نیست کرنے کے لیے خدا نے جو بندوبست کِیا ہے اُس سے خدا کی اِنصافپسندی، حکمت اور خاص طور پر اُس کی محبت نظر آتی ہے۔
کُلوقتی خادموں کی قدر کریں
یہوواہ خدا کے بہت سے خادم کُلوقتی خدمت کرتے ہیں۔ ہم اُن کے ایمان اور محنت کے لیے قدر کیسے ظاہر کر سکتے ہیں؟