خدا کی حمد کرنے کا عمدہ موقع
خدا کی حمد کرنے کا عمدہ موقع
مریانا نامی ایک لڑکی اٹلی کے جنوب میں رہتی ہے۔ وہ ۱۸ سال کی ہے اور کالج میں پڑھتی ہے۔ وہ یہوواہ کی ایک گواہ ہے اور اُسکے کالج میں اِس مذہب سے تعلق رکھنے والے اَور بھی طالبعلم پڑھتے ہیں۔
مریانا کہتی ہے: ”کئی سالوں سے مَیں کالج میں وقفے کے دوران دوسرے یہوواہ کے گواہوں کیساتھ ملکر بائبل کا ایک صحیفہ پڑھتی ہوں۔ اسکے بعد ہم کتابچہ روزبروز کتابِمقدس کی تحقیق کرنا میں اس صحیفے کی وضاحت پر غور کرتے ہیں۔ ہم یہ اُستادوں کے سٹافروم کے سامنے کھڑے ہو کر کرتے ہیں کیونکہ اِسکے علاوہ کوئی ایسی جگہ نہیں جہاں شور نہیں ہوتا۔ اُستاد ہمیں وہاں دیکھ کر اکثر پوچھتے ہیں کہ ’آپ کیا کر رہے ہو؟‘ ہر روز کوئی نہ کوئی اُستاد ہم سے یہ سوال ضرور کرتا ہے۔ اس پر ہم اُنکو بتاتے ہیں کہ ہم خدا کے کلام کے بارے میں باتچیت کر رہے ہیں۔ کبھیکبھار ایسا ہوتا ہے کہ وہ بھی ہماری باتچیت سننے لگتے ہیں۔ اور کافی اُستادوں نے ہمیں خدا کے کلام میں دلچسپی لینے پر داد بھی دی ہے۔ ایک بار تو وائسپرنسپل نے ہمیں سٹافروم میں آ کر اپنی باتچیت کو جاری رکھنے کو کہا تھا۔“
”ایک دن میرے اُستاد نے پرنسپل سے درخواست کی کہ اس باتچیت کیلئے ہمیں ایک کلاس روم استعمال کرنے کی اجازت دی جائے۔ پرنسپل نے اجازت دے دی اور میرے اُستاد نے پوری کلاس کے سامنے ہمارے اچھے چالچلن کی تعریف کی۔ ہم بہت خوش ہیں کہ ہمیں یہوواہ خدا کی حمد کرنے کا یہ شرف حاصل ہوا۔“