مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

کیا غربت کبھی ختم ہوگی؟‏

کیا غربت کبھی ختم ہوگی؟‏

کیا غربت کبھی ختم ہوگی؟‏

قدیم اسرائیل کے دانشمند بادشاہ سلیمان نے کہا:‏ ”‏تب مَیں نے .‏ .‏ .‏ مظلوموں کے آنسوؤں کو دیکھا اور اُنکو تسلی دینے والا کوئی نہ تھا اور اُن پر ظلم کرنے والے زبردست تھے پر اُنکو تسلی دینے والا کوئی نہ تھا۔‏“‏ (‏واعظ ۴:‏۱‏)‏ بِلاشُبہ،‏ سلیمان نے جن لوگوں کا ذکر کِیا وہ مظلوم ہونے کیساتھ ساتھ غریب بھی تھے۔‏

ایک شخص کی غربت کا اندازہ محض پیسوں سے نہیں لگایا جا سکتا۔‏ جون ۲۰۰۲ میں،‏ ورلڈ بینک کی طرف سے فراہم کی جانے والی معلومات کے مطابق ”‏۱۹۹۸ کے دوران پوری دُنیا میں تقریباً ایک ارب ۲۰ کڑور لوگوں کے پاس ضروریاتِ‌زندگی کیلئے ایک دن میں ایک ڈالر سے بھی کم رقم تھی۔‏ دو ارب ۸۰ کڑور لوگوں کے پاس صرف دو ڈالر سے بھی کم رقم تھی۔‏“‏ اگرچہ یہ اعدادوشمار گزشتہ سالوں کے مقابلے میں کچھ کم ہیں توبھی ”‏اِن غریب لوگوں کی تکلیف کے حوالے سے ابھی بھی بہت غربت ہے۔‏“‏

کیا غربت کبھی ختم ہوگی؟‏ یسوع نے اپنے شاگردوں سے کہا:‏ ”‏غریب غربا تو ہمیشہ تمہارے پاس ہیں۔‏“‏ (‏یوحنا ۱۲:‏۸‏)‏ لیکن کیا اِسکا یہ مطلب ہے کہ غربت اور اس سے پیدا ہونے والے دُکھ کبھی ختم نہیں ہونگے؟‏ ہرگز  نہیں۔‏ یسوع نے یہ وعدہ نہیں کِیا تھا کہ اُسکے تمام پیروکار  امیر  ہو جائینگے  لیکن اسکا یہ بھی مطلب نہیں تھا کہ غریب لوگوں کے پاس کوئی اُمید  نہ ہوگی۔‏

غربت کو مٹانے کی تمام انسانی کوششوں کے ناکام ہو جانے کے باوجود خدا کا کلام بائبل ہمیں یقین‌دہانی کراتا ہے کہ جلد ہی غربت کا خاتمہ ہو جائیگا۔‏ درحقیقت یسوع نے ”‏غریبوں کو خوشخبری“‏ سنائی۔‏ (‏لوقا ۴:‏۱۸‏)‏ اِس خوشخبری میں یہ وعدہ شامل ہے کہ غربت کا خاتمہ کر دیا جائیگا۔‏ یہ اُس وقت ہوگا جب خدا کی بادشاہت اِس زمین پر قائم ہوگی۔‏

جب آسمانی بادشاہ یسوع مسیح ”‏غریب اور محتاج پر ترس کھائیگا۔‏ اور محتاجوں کی جان کو بچائیگا،‏“‏ تو دُنیا کتنی بدل جائیگی!‏ ”‏وہ فدیہ دیکر اُنکی جان کو ظلم اور جبر سے چھڑائیگا۔‏“‏—‏زبور ۷۲:‏۱۳،‏ ۱۴‏۔‏

اِس وقت کی بابت میکاہ ۴:‏۴ کہتی ہے:‏ ”‏تب ہر ایک آدمی اپنی تاک اور اپنے انجیر کے درخت کے نیچے بیٹھیگا اور اُنکو کوئی نہ ڈرائیگا کیونکہ ربُ‌الافواج نے اپنے مُنہ سے یہ فرمایا ہے۔‏“‏ خدا کی بادشاہت اُن تمام مشکلات کو حل کر دیگی جو انسانوں کو پریشان کرتی ہیں،‏ حتیٰ‌کہ بیماری اور موت کو بھی ختم کر دیا جائیگا۔‏ خدا ”‏موت کو ہمیشہ کیلئے نابود کریگا اور [‏یہوواہ]‏ خدا سب کے چہروں سے آنسو پونچھ ڈالیگا۔‏“‏—‏یسعیاہ ۲۵:‏۸‏۔‏

ہمیں بائبل کی پیشینگوئیوں کے پورا ہونے کے بہت سے ثبوت ملتے ہیں اِسلئے آپ خدا کے اِن وعدوں پر بھروسا کر سکتے ہیں۔‏ کیا آپ اِن ثبوتوں کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں؟‏