مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

اُسکی ثابت‌قدمی بااجر ثابت ہوئی

اُسکی ثابت‌قدمی بااجر ثابت ہوئی

اُسکی ثابت‌قدمی بااجر ثابت ہوئی

بہت سے راستدل اشخاص یہ چاہتے ہیں کہ اُن کے عزیز خدا کے مقصد کی بابت سیکھیں اور ایک خوشحال زندگی گذاریں۔‏ جب کوئی خدا کے لئے اپنے آپ کو مخصوص کرنے کا فیصلہ کرتا ہے تو دیگر جوان اور عمررسیدہ اشخاص کا اچھا چال‌چلن اس دانشمندانہ فیصلے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔‏ میکسیکو کی ایک جوان لڑکی جیارِم کیساتھ بھی ایسا ہی ہوا جس نے یہوواہ کے گواہوں کے سپیشل اسمبلی ڈے پر ذمہ‌دار بھائیوں کے نام مندرجہ‌ذیل پیغام لکھا:‏

‏”‏مَیں آپ کو اپنی خوشی میں شریک کرنا چاہتی ہوں۔‏ مَیں آپکو اسکی وجہ بھی بتاتی ہوں۔‏ میرے والدین نے ۱۸ سال پہلے سچائی سیکھی جب مَیں پیدا بھی نہیں ہوئی تھی۔‏ میری ماں نے ترقی کی اور بعد میں میرے بھائی اور مَیں نے بھی ترقی کی۔‏ ہم نے ملکر یہوواہ سے دُعا کی کہ ہمارے والد کو بھی زندگی کی راہ دِکھائے۔‏ اٹھارہ سال گذر چکے ہیں اور آج ہمارے لئے ایک بہت ہی خاص دن ہے۔‏ میرے والد بپتسمہ لے رہے ہیں۔‏ مَیں یہوواہ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ وہ اِس لمحے کے آنے سے پہلے خاتمہ نہیں لایا۔‏ شکریہ،‏ یہوواہ!‏“‏

کئی سالوں سے اس لڑکی کے خاندان نے یقینی طور پر ۱-‏پطرس ۳:‏۱،‏ ۲‏،‏ میں دی گئی اِس الہامی مشورت کے اصولوں کو اپنے ذہن میں رکھا ہوگا:‏ ”‏اَے بیویو!‏ تم بھی اپنے اپنے شوہر کے تابع رہو۔‏ اِس لئے کہ اگر بعض اُن میں سے کلام کو نہ مانتے ہوں تو بھی تمہارا پاکیزہ چال‌چلن اور خوف کو دیکھ کر بغیر کلام کے اپنی اپنی بیوی کے چال‌چلن سے خدا کی طرف کھنچ جائیں۔‏“‏ اِس کے علاوہ جوان جیارِم نے استثنا ۵:‏۱۶ کے الفاظ کا بھی اطلاق کِیا:‏ ”‏اپنے باپ کی اور ماں کی عزت کرنا جیسا [‏یہوواہ]‏ تیرے خدا نے تجھے حکم دیا ہے۔‏“‏ ان اُصولوں کا اطلاق کرنا اور صبر کیساتھ یہوواہ کا انتظار کرنا جیارِم کے خاندان کیلئے برکات کا باعث ہوا۔‏