مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

عالمی اُفق

عالمی اُفق

دُنیا

عالمی ادارۂصحت نے یہ نتیجہ اخذ کِیا ہے کہ ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں سے جو دُھواں اُٹھتا ہے،‏ اُس سے ”‏پھیپھڑوں کے کینسر کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔‏“‏ اِس سے مثانے کا کینسر بھی پیدا ہو سکتا ہے۔‏

انٹارکٹکا

سمندر کی ریت میں پھولوں کے کچھ بیج اور زرگل کی باقیات دریافت ہوئی ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایک زمانے میں انٹارکٹکا میں بھی کھجور کے درخت اور ایسے درخت ہوتے تھے جو اب صرف گرم ملکوں میں پائے جاتے ہیں۔‏ خیال کِیا جاتا ہے کہ اربوں سال پہلے انٹارکٹکا میں اِتنی ٹھنڈ نہیں ہوا کرتی تھی جتنی کہ آج ہے اور ”‏صرف کبھی‌کبھی برف پڑتی تھی۔‏“‏ پوری دُنیا میں درجۂ‌حرارت تقریباً ایک جیسا تھا۔‏

آئرلینڈ

سن ۲۰۱۲ء میں کیتھولک پادریوں کی جماعت نے ایک رپورٹ شائع کی جس میں بتایا گیا کہ ایک سروے میں ۸۷ فیصد کیتھولک لوگوں کا خیال تھا کہ پادریوں کو شادی کرنے کی اجازت ملنی چاہئے۔‏ اور ۷۷ فیصد کا خیال تھا کہ عورتوں کو بھی پادری بننے کی اجازت ملنی چاہئے۔‏

افریقہ اور جنوب‌مشرقی ایشیا

ملیریے کی دوائیوں کا معائنہ کرنے سے پتہ چلا کہ کچھ علاقوں میں بہت سی دوائیوں کا معیار اچھا نہیں تھا یا پھر وہ نقلی تھیں۔‏ جنوب‌مشرقی ایشیا میں معائنہ کی گئی دوائیوں میں سے ۳۶فیصد اور افریقہ میں ۲۰ فیصد نقلی تھیں۔‏

ایل‌سلواڈور

اپریل ۲۰۱۲ء میں حکومت نے اعلان کِیا کہ تقریباً تین سال کے بعد پہلی بار ایسا دن گزرا ہے جب کوئی قتل نہیں ہوا۔‏ سن ۲۰۱۱ء میں ایک لاکھ لوگوں میں سے ۶۹ لوگ قتل ہوئے تھے۔‏ اِس ملک میں منشیات کی وجہ سے بہت تشدد کِیا جاتا ہے۔‏ اِس لئے اِس ملک کا شمار دُنیا کے اُن ملکوں میں ہوتا ہے جن میں قتل کی شرح سب سے زیادہ ہے۔‏