مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

عالمی اُفق

عالمی اُفق

خلیج میکسیکو

اپریل ۲۰۱۰ء میں تیل کے کنویں میں دھماکہ ہوا اور اِس کی وجہ سے تقریباً تین مہینے تک بہت سا تیل اور گیس سمندر میں پھیلتی رہی۔‏ تحقیق‌دانوں کی ایک ٹیم نے دیکھا کہ اِس کے ڈھائی مہینے بعد سمندر سے کچھ تیل اور گیس ختم ہو گئی۔‏ اُن کے خیال میں اِن کیمیکلز کو میتھین کھانے والے بیکٹیریا کھا گئے تھے۔‏ لیکن کچھ ماہرین کو اِس بات پر شک ہے۔‏ اُن کے خیال میں زیادہ‌تر تیل سمندر کی تہہ میں چلا گیا تھا۔‏

روس

ایک جائزے کے مطابق ۱۸ سے ۳۵ سال کے روسیوں میں سے ۵۹ فیصد کا ماننا ہے کہ ”‏کامیابی حاصل کرنے کے لئے کبھی‌کبھار آپ کو اپنے اخلاقی اصولوں اور معیاروں کے خلاف جانا پڑتا ہے۔‏“‏—‏روس کا اخبار روسسکایا گازیٹا۔‏

پیرو

پیرو میں بھٹے کے کچھ قدیم‌ترین تکے ملے ہیں (‏جیسا کہ تصویر میں نظر آ رہا ہے)‏ جن کو دیکھ کر لگتا ہے کہ تقریباً ۳۰۰۰ سال پہلے بھی شمالی پیرو میں لوگ پوپ‌کارن کھاتے اور مکئی کا آٹا استعمال کرتے تھے۔‏

اٹلی

آدریا روویگو کے علاقے کے کیتھولک بشپ کا کہنا ہے کہ بہتر ہوگا اگر ”‏ہر شخص کے گھر جا کر“‏ اُسے مذہب کی تعلیم دی جائے۔‏ وہ کہتے ہیں کہ ”‏پادریوں کو چرچ کی گھنٹی بجانے کی بجائے لوگوں کے دروازوں کی گھنٹیاں بجانی چاہئیں۔‏“‏

جنوبی افریقہ

دوائیاں بنانے کے لئے گینڈے کے سینگ کو غیرقانونی طور پر بیچا جاتا ہے اور فی کلو کے پیچھے ۶۵ ہزار امریکی ڈالر (‏تقریباً ۶۰ لاکھ ۶۰ ہزار روپے)‏ وصول کئے جاتے ہیں۔‏ سن ۲۰۱۱ء میں صرف جنوبی افریقہ میں ہی ۴۴۸ گینڈوں کو مار ڈالا گیا۔‏ یہاں ایک سال میں اِتنے زیادہ گینڈے پہلے کبھی نہیں مارے گئے تھے۔‏ کچھ لُٹیروں نے یورپ کے عجائب گھروں اور نیلام گھروں سے گینڈے کے سینگ چوری کرنے کے لئے ڈاکے ڈالے ہیں۔‏ خیال کِیا جاتا ہے کہ یورپ کے چڑیا گھروں میں بھی گینڈے محفوظ نہیں ہیں۔‏