”اِس کتاب کو پڑھ کر میرے آنسو بہنے لگے“
”اِس کتاب کو پڑھ کر میرے آنسو بہنے لگے“
● یہ الفاظ ایک خط میں درج تھے۔ یہ خط امریکہ کی ایک خاتون نے کتاب عظیمترین انسان جو کبھی ہو گزرا کو پڑھنے کے بعد یہوواہ کے گواہوں کے نام لکھا تھا۔ اُس نے یہ بھی لکھا: ”میری دُعا ہے کہ میری طرح اَور لوگ بھی اِس کتاب کو پڑھ کر یسوع مسیح کے بارے میں سیکھیں اور فائدہ حاصل کریں۔“
کتاب عظیمترین انسان میں یسوع مسیح کی زندگی کے واقعات درج ہیں۔ یہ واقعات انجیل میں سے لئے گئے ہیں۔ انجیل کو چار ایسے اشخاص نے لکھا جو یسوع مسیح کے زمانے کے تھے۔ اِن کے نام متی، مرقس، لوقا اور یوحنا تھے۔ متی اور یوحنا دونوں رسول تھے اور یسوع مسیح کے ساتھی تھے۔ مرقس، پطرس کے دوست تھے جو یسوع مسیح کے رسول تھے۔ اور لوقا ایک ڈاکٹر تھے اور پولس رسول کے ساتھی تھے۔
اِس کتاب کو حاصل کرنے کے لئے نیچے دئے گئے کوپن کو پُر کریں اور پھر کوپن کو اِس رسالے کے صفحہ ۵ پر دئے گئے کسی موزوں پتے پر بھیجیں۔
□ برائےمہربانی مجھے یہ کتاب بھیجیں۔
□ برائےمہربانی کسی ایسے شخص کو بھیجیں جو مجھے خدا کے کلام سے تعلیم دے سکے۔