اپنے علم کو پرکھیں
اپنے علم کو پرکھیں
یہ کہاں واقع ہوا؟
۱. یہ واقعہ کس شہر میں ہوا؟
اشارہ: اعمال ۱۸:۱-۳ کو پڑھیں۔
نقشے میں جواب پر نشان لگائیں۔
روم
کرنتھس
افسس
ترسس
▪ یہ تینوں کیا کر رہے ہیں؟
․․․․․
▪ شادیشُدہ جوڑے کا نام کیا ہے، اور اُن کے دوست کا نام کیا ہے؟
․․․․․
باتچیت کے لئے سوال:
اِس جوڑے نے اَور کس شخص کی مدد کی تھی؟
اشارہ: اعمال ۱۸:۲۴-۲۶ کو پڑھیں۔
آپ کے خیال میں اِس جوڑے کو کونسا کام زیادہ پسند تھا، اور کیوں؟
اِس شمارے میں سے . . .
اِن سوالوں کے جواب دیں اور آیات کو مکمل کریں۔
صفحہ ۳ اپنے گھرانے کی خبرگیری نہ کرنے والا شخص کس سے بدتر ہے؟ ۱-تیمتھیس ۵:________
صفحہ ۵ ایک سے دو کیوں بہتر ہیں؟ واعظ ۴:________
صفحہ ۱۱ ارادے کب پورے نہیں ہوتے؟ امثال ۱۵:________
صفحہ ۲۸ اگر آپ کا دشمن بھوکا ہے تو آپ کو کیا کرنا چاہئے؟ رومیوں ۱۲:________
آپ قاضی جدعون کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟
قضاۃ ۶:۱–۷:۲۵ کو پڑھیں۔ نیچے دئے گئے سوالوں کے جواب دیں۔
۲. ․․․․․
جدعون کس قبیلے سے تھا؟
۳. ․․․․․
اُس نے اسرائیلیوں کو کس قوم سے رہائی دلائی؟
۴. ․․․․․
صحیح یا غلط؟ وہ موسیٰ سے پہلے رہتا تھا۔
باتچیت کے لئے سوال:
جب یہوواہ خدا نے جدعون کو قاضی مقرر کِیا تو جدعون نے کونسی خوبی ظاہر کی؟
اشارہ: قضاۃ ۶:۱۴-۱۶ کو پڑھیں۔
آپ کے خیال میں ہمیں یہ خوبی کیوں پیدا کرنی چاہئے؟
سوالوں کے جواب
۱. کرنتھس۔
▪ خیمہ بنا رہے ہیں۔
▪ اکولہ، پرسکلہ اور پولس۔
۲. منسی۔—قضاۃ ۶:۱۵۔
۳. مدیان۔—قضاۃ ۶:۶۔
۴. غلط۔