”جاگتے رہو“
”جاگتے رہو“
یہوواہ کے گواہوں کا ڈسٹرکٹ کنونشن
▪ آنے والے مہینوں کے دوران دُنیابھر میں اِس عنوان کے تحت ہزاروں تین روزہ کنونشن منعقد ہوں گے۔ جن کا آغاز ریاستہائےمتحدہ میں مئی ۲۲-۲۴ سے ہو چکا ہے۔ ریاستہائے متحدہ میں کنونشن کا پروگرام ہر روز صبح ۲۰:۹ پر موسیقی کے ساتھ شروع ہوگا۔ جمعے کا موضوع ”تم بھی تیار رہو“ متی ۲۴:۴۴ پر مبنی ہے۔ چیئرمین کے خطاب کے بعد جو تقاریر پیش کی جائیں گی اُن میں ”کنونشن ہمیں جاگتے رہنے میں مدد دیتے ہیں“ اور ”یہوواہ ’وقتوں اور زمانوں‘ کا خدا“ شامل ہیں۔ اِس کے بعد تقریری سلسلہ ”اُن وفاداروں کی نقل کریں جو جاگتے رہے“ پیش کِیا جائے گا۔ جس میں اِس بات پر توجہ دلائی جائے گی کہ نوح، موسیٰ اور یرمیاہ نے وفادار رہنے کے لئے کیا کِیا۔ صبح کے پروگرام کے آخر پر کلیدی خطاب ”یہوواہ ہمیں جاگتے رہنے میں کیسے مدد دیتا ہے؟“ پیش کِیا جائے گا۔
جمعے کی دوپہر کے پہلے حصے کا عنوان ہوگا ”آخری دنوں کے بارے میں سوالات کے جواب۔“ اِس کے بعد پیش کی جانے والی تقریروں کا عنوان ہوگا ”ہم اُس دن اور گھڑی کو کیوں نہیں جانتے؟“ اور ”یاد رکھیں کہ خاتمہ نزدیک ہے۔“ اِس کے بعد ”مسیحی خاندانوں کے طور پر جاگتے رہیں“ کے موضوع پر چھ سلسلہ وار تقریریں پیش کی جائیں گی۔ پہلی تین تقریروں میں شوہروں، بیویوں اور نوجوانوں سے براہِراست باتچیت کی جائے گی۔ جبکہ آخری تین تقریریں بعنوان ”اپنی آنکھ کو سادہ رکھیں،“ ”روحانی کاموں میں ترقی کرتے رہیں“ اور ”ہفتے میں ایک شام خاندانی پرستش کے لئے وقف کریں“ پیش کی جائیں گی۔ دوپہر کے پروگرام کا اختتام اِس اہم تقریر کے ساتھ ہوگا: ”بائبل کی دلآویز باتیں جاگتے رہنے میں مدد دیتی ہیں۔“
ہفتے کے دن کا موضوع ہوگا ”تم ہوشیار اور بیدار رہو“ جوکہ ۱-پطرس ۵:۸ پر مبنی ہے۔ ”لوگوں کو جاگتے رہنے میں مدد دیں“ کے موضوع پر پانچ سلسلہوار تقریریں پیش کی جائیں گی جن کے عنوان کچھ اِس طرح ہیں، ”ہماری خدمتگزاری اتنی اہم کیوں ہے؟،“ ”خدمتگزاری میں لوگوں کے لئے پاسولحاظ دکھائیں،“ ”اپنی مہارتوں میں بہتری لانے کی کوشش کریں،“ ”اپنے رشتہداروں کو نظرانداز نہ کریں“ اور ”وقت کو غنیمت جانیں۔“ اِس کے بعد، ”یسوع مسیح کے نقشِقدم پر چلتے ہوئے جاگتے رہیں“ اور”’دُعا کرنے کے لئے تیار‘ رہیں“ کے موضوع پر تقریریں پیش کی جائیں گی۔ پروگرام کے آخر میں بپتسمے کی تقریر پیش کی جائے گی جس کے بعد بپتسمے کے لائق اشخاص کو بپتسمہ دیا جائے گا۔
ہفتے کی دوپہر کے پروگرام میں ”شیطان کے پھندوں سے خبردار رہیں!“ کے عنوان کے تحت پانچ سلسلہ وار تقریریں پیش کی جائیں گی۔ جن میں ”آگ،“ ”گڑھا،“ ”پھندا،“ ”پھندا جو دبا دیتا ہے“ اور ”پھندا جو کچل ڈالتا ہے“ کے موضوع پر تقریریں شامل ہیں۔ اِس کے بعد خاص پیشکش بعنوان ”مَیں مرتے دم تک اپنی راستی کو ترک نہ کروں گا“ پیش کی جائے گی۔ دن کے اختتام پر جو تقریریں پیش کی جائیں گی اُن کے عنوان یہ ہوں گے ”پیچھے مڑ کر نہ دیکھیں“ اور ”جاگتے رہنے کے لئے یسوع مسیح کے رسولوں سے سیکھیں۔“
اتوار کے دن کا موضوع ”اس کا منتظر رہ کیونکہ یہ . . . تاخیر نہ کرے گی“ ہوگا جوکہ حبقوق ۲:۳ پر مبنی ہے۔ دن کے اِس موضوع پر پیش کی جانے والی تقریر کے بعد تقریروں کا سلسلہ ”اپنی نظریں اندیکھی چیزوں پر جمائے رکھیں“ پیش کِیا جائے گا۔ اِس میں مندرجہ ذیل موضوع زیرِبحث آئیں گے: ”دس سینگ کسبی سے عداوت رکھیں گے،“ ”قوموں کو یہوواہ کو جاننا پڑے گا،“ ”یہ تمام مملکتیں ٹکڑےٹکڑے کر دی جائیں گی،“ ”ابلیس کو ایک ہزار سال کے لئے بند کر دیا جائے گا،“ ”وہ گھر بنائیں گے اور تاکستان لگائیں گے،“ ”بھیڑیا اور برّہ اکھٹے چریں گے،“ ”خدا اُن کی آنکھوں کے سب آنسو پونچھ دے گا،“ ”جتنے قبروں میں ہیں اُس کی آواز سن کر نکلیں گے“ اور ”سب میں خدا ہی سب کچھ ہوگا۔“ صبح کے پروگرام کے اختتام پر عوامی تقریر بعنوان ”آپ دُنیا کے خاتمے سے کیسے بچ سکتے ہیں؟“ پیش کی جائے گی۔
اتوار کی دوپہر کا سب سے خاص حصہ مسرف بیٹے کے بارے میں یسوع مسیح کی تمثیل پر مبنی جدید زمانے کا ایک دل کو چھو لینے والا ڈرامہ ہوگا: ”تیرا یہ بھائی جو مر چکا تھا اب زندہ ہو گیا ہے۔“ مینارِنگہبانی کے ہفتہوار خلاصے کے بعد کنونشن کی آخری تقریر پیش کی جائے گی ”یہوواہ کے دن کے منتظر رہتے ہوئے جاگتے رہیں!“
ابھی سے کنونشن پر حاضر ہونے کی منصوبہسازی کریں۔ جس جگہ کنونشن منعقد ہو رہا ہے اُس کا پتا معلوم کرنے کے لئے یہوواہ کے گواہوں کے مقامی کنگڈمہال یا پھر اِس رسالے کے ناشرین سے رابطہ کریں۔ بعض ملکوں میں چار روزہ انٹرنیشنل کنونشن بھی منعقد ہوں گے۔