بائبل ذیابیطس کے مریضوں کی مدد کیسے کرتی ہے؟
بائبل ذیابیطس کے مریضوں کی مدد کیسے کرتی ہے؟
شوگر کے مریضوں کیلئے یہ لازمی ہے کہ وہ پریشان نہ ہوں اور پرہیز کریں۔ لیکن ایسی خوبیاں پیدا کرنے کیلئے مریضوں کو لگاتار مدد کی ضرورت ہوتی ہے۔ اسلئے خاندان کے افراد کو مریض کو یہ نہیں کہنا چاہئے کہ ’تمہیں یہ چیز کھانے سے کوئی نقصان نہیں ہوگا۔‘ ہیری کو قسم دوم کی ذیابیطس کے ساتھ ساتھ دل کی بیماری بھی ہے۔ اُس نے کہا: ”میری بیوی میرا بہت خیال رکھتی ہے۔ وہ گھر میں کھانے کی کوئی ایسی چیز نہیں لاتی جو میرے لئے نقصاندہ ہے۔ لیکن کچھ لوگ اس بات کو نہیں سمجھتے اور مجھے میٹھا کھانے پر مجبور کرتے ہیں۔“
اگر کوئی شوگر کا مریض آپکا دوست ہے تو آپکو بائبل میں پائے جانے والے ان دو اُصولوں کو ذہن میں رکھنا چاہئے: ”کوئی اپنی بہتری نہ ڈھونڈے بلکہ دوسرے کی“ اور ”محبت . . . اپنی بہتری نہیں چاہتی۔“—۱-کرنتھیوں ۱۰:۲۴؛ ۱۳:۴، ۵۔
خواہ آپ شوگر کے مریض ہیں یا نہیں آپکو حد سے زیادہ کھانے پینے سے پرہیز کرنا چاہئے۔ بائبل ہمیں پرہیزگار بننے کی صلاح دیتی ہے۔ کیا آپ نے اپنی زندگی میں اس خوبی کو پیدا کرنے کا فیصلہ کِیا ہے؟ (گلتیوں ۵:۲۲، ۲۳) ایسا کرنے میں ہمیں بائبل میں متذکرہ لوگوں کی مثالوں سے مدد مل سکتی ہے۔ اس سلسلے میں شوگر کی ایک مریضہ نے کہا: ”پولس کے جسم میں کانٹا تھا۔ اسکے باوجود اُس نے پوری وفاداری سے خدا کی خدمت کی۔ اگر پولس ایسا کر سکتا ہے تو مَیں بھی کر سکتی ہوں!“
جیہاں، پولس نے اپنی حالت کا خوشی سے مقابلہ کِیا اور مشنری کے طور پر خدمت کرتا رہا۔ (۲-کرنتھیوں ۱۲:۷-۹) ڈسٹن ۱۸ سال کا ہے اور پیدائشی اندھا ہے۔ اسکے علاوہ ۱۲ سال کی عمر سے وہ شوگر کی بیماری کا مریض بھی ہے۔ اُس نے یوں لکھا: ”مَیں جانتا ہوں کہ زندگی میں تمام لوگوں پر کوئی نہ کوئی مشکل آتی ہے۔ مجھے پتہ ہے کہ میری صحت ہمیشہ خراب نہیں رہیگی اور مَیں ایک دن خدا کے نئے نظام میں بالکل ٹھیک ہو جاؤنگا۔ مَیں اُس وقت کا منتظر ہوں۔“
ڈسٹن کو یہ اُمید بائبل سے ملی ہے۔ اُسے پورا یقین ہے کہ خدا کی بادشاہت میں زمین ایک خوبصورت فردوس بن جائیگی جہاں کوئی بھی بیمار نہیں ہوگا۔ (مکاشفہ ۲۱:۳، ۴) بائبل میں وعدہ کِیا گیا ہے کہ خدا کی بادشاہت میں ”کوئی نہ کہیگا کہ مَیں بیمار ہوں۔“ (یسعیاہ ۳۳:۲۴؛ متی ۶:۹، ۱۰) کیا آپ بائبل کے وعدوں کے بارے میں مزید سیکھنا چاہتے ہیں؟ پھر اپنے علاقے میں یہوواہ کے گواہوں سے رابطہ کریں یا صفحہ ۵ پر دئے گئے کسی موزوں پتے پر لکھیں۔ یہوواہ کے گواہ آپکی مدد کرنے کیلئے تیار ہیں۔
[صفحہ ۱۲ پر تصویر]
اچھی صحت کیلئے پرہیز کرنا اور خوش رہنا ضروری ہے