نوجوانو! کیلئے ایک کتاب
نوجوانو! کیلئے ایک کتاب
آرکہنگلش یونیورسٹی کی ایک طالبہ نے روس میں یہوواہ کے گواہوں کے برانچ آفس کو لکھا۔ اُس نے بیان کِیا کہ اُسے کسی نے سرِراہ گواہوں کا شائعکردہ ایک رسالہ دیا ہے۔ ”اس نے مجھے زندگی اور خدا اور مذہب کی بابت اپنی سمجھ کے متعلق سوچنے کی تحریک دی ہے،“ وہ لکھتی ہے۔ ”اب مَیں بائبل کا مطالعہ کرنا چاہتی ہوں۔ مَیں ایک ایسے شخص کی بابت مزید جاننا چاہتی ہوں، جس نے ہم میں سے کسی کو بھی جانے بغیر ہمارے گُناہوں اور نجات کے لئے اپنی جان دیدی۔“
اُسکا خط مزید بیان کرتا ہے: ”بالخصوص بچوں کو اچھے اور بُرے کے مابین فرق بیان کرنے سے آپ ایک ایسا کام کر رہے ہیں جسکی بہت زیادہ ضرورت ہے۔ بیشک، وہ اسفنج کی مانند ہیں جو اپنے اردگرد کی ہر چیز جذب کر لیتے ہیں اور پھر وہی کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔“ اس طالبہ کی ایک چھوٹی بہن اور بھائی بھی ہیں لہٰذا اُس نے اُن کیلئے کوسچنز ینگ پیپل آسک—آنسرز دیٹ ورک کی ایک جِلد کی درخواست کی۔ ”مجھے اُمید ہے کہ یہ کتاب اُنہیں سکول اور زندگی کے دیگر معاملات میں مدد دیگی۔“
آپ بھی اس کتاب کی ایک کاپی حاصل کر سکتے ہیں جسے بالخصوص آجکل کے مسائل سے دوچار نوجوانوں کے لئے ترتیب دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ دئے گئے کوپن کو پُر کرکے موزوں ایڈریس یا پھر اس رسالے کے صفحہ ۵ پر درج پتوں میں سے کسی ایک پر ارسال کریں۔
□ براہِمہربانی مجھے کتاب کوسچنز ینگ پیپل آسک—آنسرز دیٹ ورک کی ایک کاپی ارسال کریں۔ (انگریزی)
□ براہِمہربانی مُفت گھریلو بائبل مطالعہ کے سلسلے میں مجھ سے رابطہ کریں۔