مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

ادویات کا دانشمندانہ استعمال

ادویات کا دانشمندانہ استعمال

ادویات کا دانشمندانہ استعمال

جنوبی افریقہ سے جاگو!‏ کا رائٹر

آپ کا ڈاکٹر یقیناً اپنی تشخیص،‏ طبّی علم اور تجربے کی بِنا پر ہی بڑی نیک‌نیتی سے آپکو دوا لکھ کر دیتا ہے۔‏ تاہم،‏ مریض کو ڈاکٹر سے شفا کی مکمل ذمہ‌داری اُٹھانے کی توقع نہیں کرنی چاہئے۔‏ دراصل،‏ یہ مریض کی اپنی ذمہ‌داری ہے کہ وہ اپنے جسم میں کیا داخل کرتا ہے۔‏

ادویات کے استعمال کے سلسلے میں ایک ڈاکٹر کی مندرجہ‌ذیل عملی ہدایات پر غور کیجئے:‏

‏• تمام ادویات کے ضمنی اثرات ضرور ہوتے ہیں۔‏ آپ کو یہ جاننے کا حق ہے کہ آپ کیلئے کونسی دوا تجویز کی گئی ہے اور اسکے ممکنہ ضمنی اثرات کیا ہیں۔‏ اگر آپ کا ڈاکٹر آپکو یہ سب کچھ نہیں بتاتا تو خود پوچھنے سے ہچکچاہٹ محسوس نہ کریں۔‏ زیادہ‌تر معاملات میں ضمنی اثرات کی نسبت فوائد زیادہ ہوتے ہیں۔‏ لیکن آپکو ان سے باخبر ہونا چاہئے تاکہ آپ دانشمندانہ فیصلہ کر سکیں۔‏

‏• ادویات کا ہر شخص پر فرق اثر پڑتا ہے۔‏ آپکا ڈاکٹر سو فیصد یہ نہیں بتا سکتا کہ فلاں دوا کا آپ پر کیا اثر ہوگا۔‏ اگر آپکو غیرمتوقع ضمنی اثرات کا علم ہو جاتا ہے تو اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔‏

‏• دریافت کریں کہ آپکو کتنا عرصہ یہ دوا کھانی ہوگی۔‏ یہ بھی پوچھیں کہ اِس میں نشہ تو نہیں ہے۔‏

‏• صحت کچھ اچھی ہو جانے کی صورت میں فوراً دوا بند کرنے کا فیصلہ خود نہ کریں۔‏ وقت سے پہلے ہی دوا چھوڑ دینے سے آپکی حالت زیادہ بگڑ بھی سکتی ہے۔‏ اس سلسلے میں بھی پہلے اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔‏

‏• دوا ہمیشہ کسی ڈاکٹر کی زیرِہدایت استعمال کریں۔‏