خدا اِنسانوں کو مصیبت میں دیکھ کر کیسا محسوس کرتا ہے؟
کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ خدا نہ تو اُن کی تکلیفوں کو دیکھتا ہے اور نہ ہی اُسے کوئی پرواہ ہے۔
غور کریں کہ پاک کلام میں کیا لکھا ہے:
خدا ہمیں دیکھتا ہے اور ہماری فکر کرتا ہے۔
”[یہوواہ] نے دیکھا کہ زمین پر اِنسان کی بدی بہت بڑھ گئی اور . . . دل میں غم کِیا۔“—پیدایش 6:5، 6۔
خدا تمام مصیبتوں کو ختم کر دے گا۔
”تھوڑی دیر میں شریر نابود ہو جائے گا۔ تُو اُس کی جگہ کو غور سے دیکھے گا پر وہ نہ ہوگا۔ لیکن حلیم ملک کے وارث ہوں گے اور سلامتی کی فراوانی سے شادمان رہیں گے۔“—زبور 37:10، 11۔
آپ کے سلسلے میں خدا کی مرضی کیا ہے؟
”[یہوواہ] فرماتا ہے کیونکہ مَیں تمہارے حق میں اپنے اِرادوں سے واقف ہوں جو تمہاری فلاحوبہبودی کے اِرادے ہیں، تمہیں نقصان پہنچانے کے نہیں۔ وہ تمہیں اُمید اور درخشاں [یعنی روشن] مستقبل بخشیں گے۔ تب تُم مجھے پکارو گے اور میرے پاس آ کر مجھ سے دُعا کرو گے اور مَیں تمہاری سنوں گا۔“—یرمیاہ 29:11، 12، نیو اُردو بائبل ورشن۔
”خدا کے قریب جائیں تو وہ آپ کے قریب آئے گا۔“—یعقوب 4:8۔