مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

مطالعہ کرنے کے لیے موضوع

خدا کے دوست اچھے فیصلے کرتے ہیں

خدا کے دوست اچھے فیصلے کرتے ہیں

یہ جاننے کے لیے کہ عیسُو اور یعقوب نے اچھے فیصلے کیے یا نہیں، پیدائش 25:‏29-‏34 کو پڑھیں۔‏

آگے اور پیچھے والی آیتوں کی گہرائی میں جائیں۔‏ دیکھیں کہ جو کچھ آپ پڑھ رہے ہیں، اُس سے پہلے کیا ہوا تھا۔ (‏پید 25:‏20-‏28‏)‏ اور اُس کے بعد کیا ہوا تھا۔—‏پید 27:‏1-‏46‏۔‏

تفصیلات کی گہرائی میں جائیں۔‏ اُس زمانے میں پہلوٹھے بیٹے کے کون سے حقوق اور فرائض ہوتے تھے؟—‏پید 18:‏18، 19‏؛ قاعدہ20.‏03 ص.‏ 4‏۔‏

  • کیا یہ ضروری تھا کہ مسیح کے باپ‌دادا میں شامل ہونے والا شخص پہلوٹھا ہو؟ (‏م18.‏02 ص.‏ 31-‏32‏)‏

دیکھیں کہ آپ نے کون سی باتیں سیکھی ہیں اور آپ اِن پر کیسے عمل کریں گے۔‏ عیسُو کی بجائے یعقوب کی نظر میں پہلوٹھے ہونے کا حق اِتنا اہم کیوں تھا؟ (‏عبر 12:‏16، 17‏؛ م03 15/‏10 ص.‏ 28-‏29‏)‏ یہوواہ اُن دونوں بھائیوں کے بارے میں کیسا محسوس کرتا تھا اور کیوں؟ (‏ملا 1:‏2، 3‏)‏ عیسُو کیا کر سکتے تھے تاکہ وہ اچھے فیصلے کرتے؟‏

  • خود سے پوچھیں:‏ ”‏مَیں یہ کیسے ثابت کر سکتا ہوں کہ مَیں یہوواہ کی عبادت کو اپنی زندگی میں اہمیت دیتا ہوں، خاص طور پر اُس وقت جب مَیں یہ طے کر رہا ہوتا ہوں کہ مَیں ہفتے کے دوران اپنا وقت کیسے گزاروں گا اور خاندانی عبادت کب کروں گا؟“‏