سوگواروں کے لیے غم سے نکلنے کا راستہ
سوگواروں کو سب سے زیادہ تسلی کہاں سے مل سکتی ہے؟
حالیہ سالوں میں اُس درد پر بہت تحقیق کی گئی ہے جو کسی عزیز کو موت کے ہاتھوں کھونے کی وجہ سے ہوتا ہے۔ لیکن جیسا کہ پہلے بتایا گیا، سب سے بہترین رہنمائی اکثر اُس قدیم دانشمندی کے مطابق ہوتی ہے جو خدا کے کلام یعنی بائبل میں پائی جاتی ہے۔ اِس سے پتہ چلتا ہے کہ بائبل میں پائی جانے والی رہنمائی ہر زمانے کے لوگوں کے لیے فائدہمند ہے۔ مگر بائبل میں صرف قابلِبھروسا مشورے ہی نہیں پائے جاتے۔ اِس میں ایسی معلومات بھی پائی جاتی ہیں جو کہیں اَور سے نہیں مل سکتیں اور جن کے ذریعے سوگوار لوگوں کو بےپناہ تسلی مل سکتی ہے۔
-
یہ یقیندہانی کہ ہمارے فوتشُدہ عزیز تکلیف میں نہیں ہیں
پاک کلام میں بتایا گیا ہے کہ ”مُردے کچھ بھی نہیں جانتے“ اور اُن کے ”منصوبے فنا ہو جاتے ہیں۔“ (واعظ 9:5؛ زبور 146:4) اِسی خیال کے مطابق پاک کلام میں موت کو ایک پُرسکون نیند سے تشبیہ دی گئی ہے۔—یوحنا 11:11۔
-
ایک شفیق خدا پر ایمان جس سے تسلی ملتی ہے
زبور 34:15 میں لکھا ہے: ”[یہوواہ] * کی نگاہ صادقوں پر ہے اور اُس کے کان اُن کی فریاد پر لگے رہتے ہیں۔“ خدا سے دُعا کرنا محض دل ہلکا کرنے یا اپنے خیالات کو ترتیب دینے کا نام نہیں ہے۔ اِس کے ذریعے ہمیں اپنے خالق سے ایک قریبی تعلق قائم کرنے میں مدد ملتی ہے جو اپنی طاقت کو اِستعمال کر کے ہمیں تسلی دے سکتا ہے۔
-
ایک روشن مستقبل کی اُمید
ذرا مستقبل کے ایک ایسے وقت کا تصور کریں جب اُن مُردوں کو اِس زمین پر زندہ کِیا جائے گا جو قبروں میں ہیں۔ پاک کلام میں بار بار ایسے وقت کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ اُس وقت زمین کے حالات کیسے ہوں گے؟ پاک کلام میں لکھا ہے کہ خدا ہمارے ”سارے آنسو پونچھ دے گا اور نہ موت رہے گی، نہ ماتم، نہ رونا، نہ درد۔“—مکاشفہ 21:3، 4۔
یہوواہ خدا پر ایمان رکھنے والے بہت سے لوگ اِس اُمید کی بِنا پر اپنے غم پر قابو پانے کی طاقت حاصل کرتے ہیں کہ وہ اپنے فوتشُدہ عزیزوں سے دوبارہ مل پائیں گے۔ مثال کے طور پر این جنہوں نے شادی کے 65 سال بعد اپنے شوہر کو کھو دیا، کہتی ہیں: ”بائبل ہمیں یقین دِلاتی ہے کہ ہمارے وہ عزیز کسی تکلیف میں نہیں ہیں جو فوت ہو چُکے ہیں اور خدا اُن لوگوں کو زندہ کرے گا جو اُس کی یاد میں ہیں۔ جب بھی مَیں اپنے شوہر کے بارے میں سوچتی ہوں تو یہ باتیں میرے ذہن میں آ جاتی ہیں۔ یوں مَیں اپنی زندگی کے سب سے بڑے غم کو بُھلانے کے قابل ہوتی ہوں۔“
ٹینا جن کا پہلے بھی ذکر ہو چُکا ہے، کہتی ہیں: ”جس دن سے ٹیمو فوت ہوئے ہیں، مَیں نے محسوس کِیا ہے کہ خدا نے میرا ساتھ نہیں چھوڑا۔ مَیں نے شدت سے یہ محسوس کِیا ہے کہ یہوواہ خدا نے ہر مشکل میں مجھے سہارا دیا ہے۔ اور مجھے پاک کلام کے اِس وعدے پر پکا یقین ہے کہ مُردے زندہ ہوں گے۔ اِس سے مجھے ہمت ملتی ہے کہ مَیں تب تک زندگی کی گاڑی چلاتی رہوں جب تک مَیں ٹیمو سے دوبارہ نہیں مل پاتی۔“
ایسے ہی احساسات لاکھوں اَور لوگوں کے بھی ہیں جنہیں یقین ہے کہ بائبل ایک قابلِبھروسا کتاب ہے۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ بائبل میں درج باتیں غیرحقیقی ہیں یا محض خواب ہیں تو اِس بات کے ثبوتوں پر ضرور غور کریں کہ اِس میں پائے جانے والے مشورے اور وعدے کتنے عملی ہیں۔ شاید آپ اِتنا ہی دیکھ پائیں کہ بائبل کے ذریعے سوگوار لوگوں کو سب سے زیادہ تسلی مل سکتی ہے۔
مُردوں کے جی اُٹھنے کی اُمید کے بارے میں مزید جانیں
ہماری ویبسائٹ jw.org پر متعلقہ ویڈیوز دیکھیں۔
مرنے کے بعد اِنسان کے ساتھ کیا ہوتا ہے؟
کیا اِنسان کے مرنے کے بعد اُس کے جسم سے کوئی شے نکل کر زندہ رہتی ہے؟ دیکھیں کہ پاک کلام میں اِس سوال کا کیا جواب دیا گیا ہے۔
حصہ ”لائبریری“ کے تحت ”ویڈیوز“ پر جائیں۔ (ویڈیوز کے حصے ”بائبل“ کو دیکھیں۔)
کیا آپ ایک خوشخبری سننا چاہتے ہیں؟
آجکل ہر طرف بُری خبریں دیکھنے اور سننے کو ملتی ہیں۔ لیکن کیا کوئی خوشی کی خبر بھی ہے؟ اِس ویڈیو میں کتاب ”خدا کی طرف سے خوشخبری“ کا تعارف کرایا گیا ہے۔
حصہ ”لائبریری“ کے تحت ”ویڈیوز“ پر جائیں۔ (ویڈیوز کے حصے ”ہمارے اِجلاس اور خدمت“ کو دیکھیں۔)
^ پیراگراف 7 یہوواہ پاک کلام کے مطابق خدا کا ذاتی نام ہے۔