زبور 36‏:1‏-‏12

  • خدا کی اٹوٹ محبت بیش‌قیمت

    • بُرا شخص خدا کا خوف نہیں رکھتا ‏(‏1‏)‏

    • خدا زندگی کا سرچشمہ ہے ‏(‏9‏)‏

    • ‏”‏تیری روشنی سے ہمیں روشنی ملتی ہے“‏ ‏(‏9‏)‏

موسیقار کے لیے۔ یہوواہ کے بندے داؤد کا گیت۔‏ 36  گُناہ بُرے شخص کے دل کی گہرائیوں میں اُس سے بات کرتا ہے؛‏اُس کی آنکھوں میں خدا کا کوئی خوف نہیں ہوتا  2  کیونکہ وہ خود کو ا پنی نظروں میں اِتنا اچھا بنا لیتا ہےکہ اُسے اپنی غلطی نظر نہیں آتی اور وہ اِس سے نفرت نہیں کرتا۔‏  3  اُس کے مُنہ سے تکلیف‌دہ اور دھوکا دینے والی باتیں نکلتی ہیں؛‏اُسے صحیح کام کرنے کی کوئی سمجھ نہیں ہوتی۔‏  4  وہ اپنے بستر پر بھی خطرناک سازشیں گھڑتا ہے۔‏ وہ ایسی راہ پر چلتا ہے جو صحیح نہیں ہے؛‏وہ بُرے کاموں کو ترک نہیں کرتا۔‏  5  اَے یہوواہ!‏ تیری اٹوٹ محبت آسمان تک پہنچتی ہےاور تیری وفاداری بادلوں تک۔‏  6  تیری نیکی بڑے بڑے پہاڑوں*‏ کی طرح ہے؛‏تیرے فیصلے گہرے اور وسیع پانیوں کی طرح ہیں۔‏ اَے یہوواہ!‏ تُو اِنسانوں اور جانوروں کی زندگی برقرار رکھتا ہے۔‏*  7  اَے خدا!‏ تیری اٹوٹ محبت اِنتہائی بیش‌قیمت ہے!‏ اِنسان کے بیٹے تیرے پَروں کے سائے میں پناہ لیتے ہیں۔‏  8  وہ تیرے گھر کی عمدہ چیزوں*‏ میں سے جی بھر کر پیتے ہیںاور تُو اُنہیں اپنی خوشیوں کی ندی میں سے پلاتا ہے۔‏  9  تُو زندگی کا سرچشمہ ہے؛‏تیری روشنی سے ہمیں روشنی ملتی ہے۔‏ 10  جو تجھے جانتے ہیں، اُن کے لیے اٹوٹ محبت ظاہر کرتا رہاور جو نیک‌دل ہیں، اُن سے نیکی کرتا رہ۔‏ 11  مغروروں کو اِجازت نہ دے کہ وہ مجھے اپنے پیروں تلے روند دیںاور نہ ہی بُرے لوگوں کو موقع دے کہ وہ مجھے بھگا دیں۔‏ 12  بُرے لوگوں کو گِرا دیا گیا ہے؛‏اُنہیں زمین پر پٹخ دیا گیا ہے اور وہ اُٹھ نہیں سکتے۔‏

فٹ‌ نوٹس

لفظی ترجمہ:‏ ”‏خدا کے پہاڑوں“‏
یا ”‏کو بچاتا ہے۔“‏
لفظی ترجمہ:‏ ”‏کی چربی“‏